عزادار جلوس کے راستوں کی صفائی


عزادار  جلوس کے راستوں کی صفائی

 

کراچی، نزاہت خان

محرم الحرام کے جلوس میں شریک   عزاداروں کو نذر و نیاز،  پانی  کی بوتلیں اور دیگر

اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔۔ جوں ہی جلوس آگے بڑھتا ہے۔ عزادار ملکر جلوس کے راستوں کی صفائی کا عمل شروع کردیتے ہیں۔ شہری وہیل چیئرز پر بھی دور دراز علاقوں سے آکر جلوس میں شرکت کرتے ہیں۔

پیکج محرم الحرام کے جلوسوں میں نذر و نیاز ، پانی اور مشروبات کی تقسیم ایک روایت ہے۔

جلوس کے شرکاء کو ڈسپوزبل گلاس میں مشروبات ، جوس کے ڈبوں سمیت لنگر بھی فراہم کیا جاتا ہے۔جلوس آگے بڑھتا  جاتا ہے اور پیچھے عزاداران  راستے  کی صفائی  کرتے  رضاکارانہ  کام کرنے والے عزادارکہتے ہیں کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی تعالیمات میں زندگی کے ہر پہلو کا احاط کیا۔

سید الشہداء سے اظہار عقیدت کےلیے جلوس میں شرکت کےلیے دوسروں شہروں سے بھی عزادار آتے ہیں

نیٹعقیدت کا یہ عالم ہےکہ گزشتہ سال اپنےپیروں پر جلوس میں شرکت کرنے والی خاتوں عزادار اس بار وہیل چیئر پر جلوس میں پہنچی ہیں

والدین بھی ننھے عزاداروں کو تیار کرکے جلوس میں شرکت کےلیے ساتھ لاتے ہیں ۔