پاکستان ایئر اسپیس مکمل فعال اور محفوظ، پی اے اے

عرفان علی عرفان علی

 پاکستان ایئر اسپیس مکمل فعال اور محفوظ، پی اے اے

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی سول ایوی ایشن کے لیے مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے۔ مجموعی طور پر 27 پروازیں ہینڈل کی گئیں جن میں ڈائیورژن، واپسی، ٹیکنیکل لینڈنگ اور ری روٹ شامل ہیں۔  


کراچی ایئرپورٹ پر 13 پروازوں کی ڈائیورژن ہوئی جن میں ٹیکنیکل ری فیولنگ لینڈنگز بھی شامل ہیں۔ لاہور ایف آئی آر میں 4 ڈائیورژن جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 پروازوں کی واپسی ڈائیورژن رپورٹ کی گئی۔  


پی اے اے کے مطابق بغیر لینڈنگ کے گزرنے والی 5 ری روٹ پروازوں کو متبادل فضائی راستے فراہم کیے گئے۔ دوسری جانب ایئر سیال نے زیادہ تر خلیجی روٹس پر 19 پروازیں منسوخ کیں۔