جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری، پاک فوج اور سول انتظامیہ متحرک

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری، پاک فوج اور سول انتظامیہ متحرک

جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری، پاک فوج اور سول انتظامیہ متحرک


جنوبی پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر حفاظتی بند ٹوٹنے اور ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث قریبی علاقوں میں خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔


دریائے ستلج کے اطراف 12 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ساہیوال میں 49 دیہات متاثر ہونے کے بعد 30 ریلیف کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔ تحصیل کبیروالا میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث تلمبہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


میاں چنوں اور اقبال نگر میں بھی پاک فوج اور سول انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اوکاڑہ کے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ رنگ پور اور ہیڈ محمد والا سمیت ممکنہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔


تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں امدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے، اور ہیڈ محمد والا پر ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے بریچنگ پوائنٹ پر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔