سندھ میں موسلا دھار بارش محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

سدرہ عارف سدرہ عارف

سندھ میں موسلا دھار بارش محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے




محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں بادل جم کر برسے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔بارش کے نمایاں اعداد و شمار کراچی شہرِ قائد میں سب سے زیادہ 38.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔وسطی و بالائی سندھ پڈیدن میں 28 ملی میٹر، دادو میں 23 ملی میٹر اور جیکب آباد میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی ۔حیدرآباد ریجن حیدرآباد ایئرپورٹ پر 20 ملی میٹر جبکہ حیدرآباد سٹی میں 17.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ سکرنڈ میں 10 ملی میٹر اور ٹنڈوجام و شہید بینظیر آباد میں 5، 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی دیگر علاقےلاڑکانہ میں 8 ملی میٹر اور موئن جوڈڑو میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ روہڑی میں 3 ملی میٹر، سکھر میں 2.3 ملی میٹر اور خیرپور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ہلکی بارشٹھٹہ، چھور اور مٹھی میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ بدین میں محض بوندا باندی (Trace) دیکھی گئی ۔بارش کے بعد کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے آنے والے گھنٹوں میں مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی ڈویژن میں 2 اپریل سے 3 اپریل 2026 کے درمیان ہونے والی بارش کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں ۔ 

شہر بھر میں ہونے والی اس موسلا دھار بارش میں سب سے زیادہ مقدار ناظم آباد (پاپوش نگر) میں 97.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں 67 ملی میٹر اور کیماڑی میں 66 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ بحریہ ٹاؤن میں 55.5 ملی میٹر اور اورنگی ٹاؤن میں 53.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے، جہاں پی اے ایف فیصل بیس پر 50 ملی میٹر اور گلشنِ معمار میں 49.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ میٹ کمپلیکس (یونیورسٹی روڈ) پر 47.6 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 43.8 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ جناح ٹرمینل پر 43.6 ملی میٹر اور پی اے ایف مسرور بیس پر 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ اولڈ ایریا ایئرپورٹ پر 38.6 ملی میٹر اور کورنگی میں 34.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ مزید برآں، گلشنِ حدید میں بارش کی مقدار 30 ملی میٹر رہی