ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں ایف آئی اے نے میرپور خاص سے ایم ایل او کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ملزم ایم ایل او پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ ملزم سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ملزموں کے خلاف قتل، دہشت گردی ، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔