نیویارک: سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق بحرین کی پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ سی این این کے مطابق ووٹنگ پہلے جمعہ اور پھر ہفتے تک مؤخر کی گئی تھی، تاہم اب اگلے ہفتے تک مؤخر کر دی گئی ہے اور نئی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔
قرارداد کی منظوری کی صورت میں رکن ممالک کو آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ تاہم اس مجوزہ اقدام کو چین، روس اور دیگر ممالک کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر آبنائے ہرمز کی سلامتی اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے شدید خدشات موجود ہیں