واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے امریکا کی فتح قرار دیا ہے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے امریکا کی فتح قرار دیا ہے۔


ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ یہ کامیابی صدر ٹرمپ اور امریکی فوج کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔ ان کے مطابق "آپریشن ایپک فیوری" کے آغاز سے ہی صدر نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ چار سے چھ ہفتوں کا ہوگا، مگر امریکا نے 38 دنوں میں بنیادی فوجی اہداف حاصل کر لیے اور اس سے بھی آگے نکل گیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی فوج نے دباؤ پیدا کیا جس سے صدر کی ٹیم کو مذاکرات کا موقع ملا، اب ایک سفارتی حل اور طویل مدتی امن کے لیے راہ ہموار ہوئی ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوا دیا ہے۔