کراچی،عرفان علی
وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے کراچی میں یوم
عاشور کے ماتمی جلوسوں کا
فضائی معائنہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے
جلوسوں کی نگرانی کے لئے قائم رینجرز کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں یوم عاشور کے
ماتمی جلوسوں کا فضائی معائنہ کیا۔انہوں نے ایم
اے جناح روڈ پر کھارادر تک مرکزی جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ
سندھ نے فضائی دورے کے دوران دیگر علاقوں سے نکلنے والے چھوٹے جلوسوں کا بھی معائنہ
کیا۔ فضائی دورے میں صوبائی وزیر سعید غنی
،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے سینٹرل پولیس آٖفس کےکنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ جلوس کےہمراہ چھ ہزار پولیس اور چار ہزاررینجرزاہلکارتعینات
کیےگئے۔ دو سو باون فکس ا ور مجموعی طور پر تین سو کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔ چیف سیکریٹری
سندھ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی
رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری مرکزی جلوس کی
نگرانی کے لئے قا ئم رینجرز کنٹرول
روم پہنچے۔ انہوں نے جلوس
کے منتظمین سے بھی ملاقات کی،، جنہوں نے تمام سیکیورٹی اداروں کے اقدامات پر اطمینان
کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی رینجرز
نے کہا کہ جلوس کی فضائی نگرانی کے علاوہ
جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں
ایک ماہ کے دوران متعدد کومبنگ آپریشن کیے گئے۔