پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا،

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا،

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، جبکہ سونا سستا اور ڈالر معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2ہزار405 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 173 پر بند ہوا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ کم ترین سطح 1 لاکھ 68 ہزار 416 ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کو 258 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ 322 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں 270 کے شیئرز میں کمی، 48 میں اضافہ جبکہ 4 مستحکم رہیں۔فی تولہ سونا 5ہزار200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 4ہزار458 روپے کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے کا ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے کمی سے 278 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔