پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر میچ آج کراچی میں ہوگا۔ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی ٹکٹ خریدنے کےلئے قطاریں۔ ٹکٹس کی فروخت کا تاحال آغاز نا ہوسکا۔
شائقین کرکٹ ٹکٹ کے حصول کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ میں صبح سے جمع ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں کے علاوہ حیدر آباد اور سکھر سے بھی فینز میچ دیکھنے کے لئے کراچی پہنچ گئے۔ پی سی بی کےمطابق آج کے میچ کے لئے تمام انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے رکھی گئی ہے۔صبح سویرے سے ٹکٹس کے حصول کے لئے آنے والے فینز شدید گرمی میں قطارمیں کھڑے ہیں۔ تاحال چائنہ گراؤنڈ میں قائم نجی کورئیر کمپنی کے بوتھ سے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز نہ ہوسکا۔شائقین کا کہنا ہے ہمیں صبح دس بجے سے ٹکٹس کی فروخت ہوجانے کا بتایا گیا تھا۔بعد میں بار ہ بجے اور پھر دو بجے ٹکٹس کی فروخت کا ٹائم بتایا جارہا ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود کرکٹ کے متوالوں کا کہنا ہے کراچی میں پی ایس ایل سیزن الیون کا پہلا اور آخری میچ ہے جو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔ وہ یہ موقع گنوانا نہیں چاہتے۔