کراچی نارتھ ناظم آباد میں شہری نے پستول چھین کر مبینہ ڈاکووں پر فائرنگ کردی۔ ایک
ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد، پیپلز چورنگی
کے قریب شہری والد کے ہمراہ گاڑی کا اضافی
ٹائر لینے آیا تھا۔
اسی دوران دو ڈاکووں نے اس سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی،، تو شہری نے ملزموں
کو پکڑ لیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہری نے ملزموں کا پستول چھین کر اس ہی سے ملزموں
پرفا ئرنگ کردی۔ دو گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا فرار
ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی موٹرسائیکل اور اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے