کراچی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر واضح اور سرکاری رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگانا لازمی قرار

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر واضح اور سرکاری رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگانا لازمی قرار

کراچی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر واضح اور سرکاری رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ،ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ، غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس بنانے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا


ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی زیرِ صدارت  اہم اجلاس ہوا، جس میں شہر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔۔۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر کی مارکیٹس، صنعتی علاقوں اور شاپنگ مالز کی پارکنگ میں خصوصی طور پر موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس چیک کی جائیں گی۔۔۔ڈی آئی جی ٹریفک  کے مطابق فیکٹریوں، مارکیٹس اور مالز انتظامیہ اپنے ملازمین کی گاڑیوں پر درست نمبر پلیٹس کی تنصیب کو ہر صورت یقینی بنائیں۔۔۔اجلاس میں فینسی نمبر پلیٹس بنانے والے دکانداروں کےخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، اب دکاندار صرف سرکاری منظور شدہ سائز اور ڈیزائن کے مطابق ہی پلیٹس تیار کرنے کے پابند ہوں گے۔۔۔