"سندھ حکومت کے 35 جدید فائر ٹینڈرز کراچی پورٹ پہنچ گئے"

عرفان علی عرفان علی

"سندھ حکومت کے 35 جدید فائر ٹینڈرز کراچی پورٹ پہنچ گئے، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ میں ریسکیو 1122 کے حوالے کیے جائیں گے"

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے خریدے گئے 35 جدید فائر ٹینڈرز کراچی پورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق یہ فائر ٹینڈرز حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے شہریوں کے لیے ریسکیو 1122 کے سپرد کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام فائر ٹینڈرز جدید سہولیات سے آراستہ ہیں اور ان پر تین شفٹوں میں عملہ تعینات کیا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس فراہم کیا جاسکے۔

یہ اقدام سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو بہتر ریسکیو اور فائر فائٹنگ سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے ان شہروں میں آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشنز کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔