ملک میں سولہ سال سے کم عمر بچے بھی کورونا سے متاثر ہونا لگے۔

نزاہت خان نزاہت خان

ملک میں سولہ سال  سے کم عمر بچے بھی کورونا سے متاثر ہونا  لگے۔

ملک میں سولہ سال  سے کم عمر بچے بھی کورونا سے متاثر ہونا  لگے۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح اڑتیس اعشاریہ سات نو فیصد تک پہنچ گئی

کراچی  میں گزشتہ روز  سات ہزار ننانوے افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں دو ہزار سات سو چون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز آنے کی شرح  اڑتیس اعشاریہ سات نو فیصد رہی۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کو کورونا مثبت کیسز کی شرح چودہ فیصد پر پہنچ گئی۔  دوسری جانب پنجاب میں بھی وائرس تیزی سےپھیل رہا ہے۔ گوجرانولہ میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح  پندرہ اور  لاہور میں بارہ اعشاریہ آٹھ سات ہوگئی۔تشویشنا ک بات یہ کہ  کراچی سمیت ملک بھر میں سولہ  سال سے کم عمر بچے بھی کورونا سے متاثر ہونا شروع ہو گئے۔