کراچی میں ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق واقعہ میں جاں بحق لڑکی اور لڑکے کی عمریں بیس اور پچیس سال کے درمیان ہیں۔ مقتول لڑکے کےخلاف انیس مئی کو تھانہ سچل میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس مختلف پہلووں سے واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔