کراچی صفورا اسکیم تینتیس کے قریب دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا

صبانور صبانور

کراچی صفورا اسکیم  تینتیس کے قریب دکان میں  گیس سلنڈر پھٹنے سے  دھماکا


کراچی صفورا اسکیم  تینتیس کے قریب دکان میں  گیس سلنڈر پھٹنے سے  دھماکا ۔ ایک شخص جاں بحق اور   پانچ  زخمی ہوگئے۔


ریسکیو ذرائع کےمطابق دھماکا ٹائر پنکچر اور گیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں ہوا۔ واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے،، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔  پولیس  کا کہنا ہے دھماکا پنکچر کے ٹھیے پر رکھا ناقص سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ پنکچر کے ٹھیے پر گیس ویلڈنگ کا کام بھی کیا جاتا تھا۔دھماکے سے پھٹنے والے سلنڈر کا نوزل مل گیا۔ واقعہ میں جاں بحق شخص  ٹھیے کا مالک تھا۔