کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے چائنا کریک پر مینگروو اینڈ بائیو ڈائیورسٹی پارک اور لرننگ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق یہ شہر کو سرسبز اور پائیدار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
یہ منصوبہ کراچی کو ساحلی کٹاؤ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت اور تعلیم کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ پارک کراچی کے مستقبل کے لیے طویل المدتی سرمایہ کاری ہے۔ منصوبے پر عملی کام رواں سال نومبر میں شروع ہوگا، جہاں مینگروو کنزرویشن زونز اور بائیو ڈائیورسٹی ٹریلز بنائے جائیں گے۔