کراچی
کےعلاقے اورنگی ٹاون میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کاکارکن جاں بحق
ہوگیا،پولیس نےواقعہ کوٹارگٹ کلنگ قراردیا۔
کراچی
کےعلاقے اورنگی ٹاون چارنمبرمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پچپن سالہ
شخص جاں بحق ہوا۔
جس کی لاش
کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا ۔
پولیس
کےمطابق مقتول کی شناخت شیرمحمدخان کےنام سےہوئی۔
جس کاتعلق
عوامی نیشنل پارٹی سےتھا۔
جائےوقوعہ
سےپستول کاایک خول ملا،واقعہ ٹارگٹ کلنگ کامعلوم ہوتاہے۔
لواحقین
کاکہناہےشیرمحمدخان تین بچوں کاباپ تھا،جو اےاین پی ضلع کیماڑی کانائب
صدرتھا،واقعہ کےکچھ دیرقبل گھرسےنکلاتھا۔
پولیس حکام
نےقانونی کارروائی کےبعدلاش کوورثاء کےحوالےکردیا۔
پولیس کاکہناہےکہ واقعہ کہ مختلف پہلوں سےتفتیش
کاآغاز کردیاگیاہے