کراچی میں سچل مدراس چوک کے قریب دکان پر ڈکیتی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق سچل پولیس نے ملزموں کو اڑتالیس گھنٹے کے دوران سچل موڑ اسکیم تینتیس کے قریب سے گرفتار کیا ۔ ان سے لوٹا سامان بھی برآمد کرلیا۔ ملزموں نے آٹھ جون کو مدارس چوک پر واقع دکان میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی تھی۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔