کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ شہر کے کچھ علاقوں میں بیس گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بند رہتی ہے۔
لیاری ، سرجانی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن اور قائد آباد میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔لائنز ایریا ، سولجر بازار، کھارادر اور لسبیلہ کے علاقوں میں بارہ سے چودہ گھٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں آٹھ گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر کےستر فیصد فیڈرز پر مسلسل بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ تیس فیصد فیڈرز پر اعلانیہ بجلی کی بندش کی جاتی ہے ۔