سندھ کا نئے مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ صوبے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 15 سے 20 فیصد تک کٹوتی کی تجویز زیر غور ہے۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ کا نئے مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا مجموعی حجم 3 ہزار 400 ارب روپے تھا، تاہم محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کا کل حجم رواں مالی سال کے مقابلے میں کم رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 15 سے 20 فیصد تک کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز میں کمی نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اسی طرح نئے بجٹ میں صحت، تعلیم اور داخلہ کے محکموں کے ترقیاتی فنڈز کو بھی کٹوتی سے مستثنیٰ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔