این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے لیے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کا موسمی الرٹ جاری کر دی

جیوتی مہیشوری جیوتی مہیشوری

این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے لیے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کا موسمی الرٹ جاری کر دی

این ڈی ایم اے نے ملک بھر کے لیے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کا موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں بشمول پنجاب، سندھ، کراچی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے لیے گلیشیئر جھیلیں پھٹنے (گلاف) کا ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔