پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی۔ ہنڈریڈ انڈیکس سات ہزار پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی۔ ہنڈریڈ انڈیکس سات ہزار  پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی۔ ہنڈریڈ انڈیکس سات ہزار  پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز  زبردستی تیزی پر اختتام ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس  سات ہزار، دوسو اکتالیس پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ، اٹہتر ہزار، دوسو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس میں چار اعشاریہ دو ،تین فیصد کا اضافہ ہوا۔انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ بلندترین سطح ایک لاکھ اٹہتر ہزار، پانچ سو اٹھاسی  پوائنٹس ریکارڈکی گئی۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو سات سو تینتالیس ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ مجموعی طور پر چار سو چھیانوے کمپنیوں کےشئیرزمیں کاروبار ہوا۔ چار سو نو کمپنیوں کی قیمت میں اضافہ  جبکہ تریسٹھ کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔