اسلحہ بردار۔۔۔ مگر بے کار۔۔۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

اسلحہ بردار۔۔۔ مگر بے کار۔۔۔

اسلحہ بردار۔۔۔ مگر بے کار۔۔۔کراچی میں  شارع فیصل نرسری کے قریب  ڈاکؤوں کو دیکھا تو  قریب موجود سیکیورٹی گارڈ عمارت میں آکر چھپ گیا۔۔۔دور بیٹھے سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی مگر  خود ڈاکؤوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا اور ملزم فرار ہوگئے۔۔۔

شارع فیصل پر نرسری کے قریب پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ راہگیر کو بزنس سینٹر نامی عمارت کے باہر  چارمسلح ڈاکؤوں نے  لوٹنا چاہا، اس دوران چند قدم  کے فاصلے پر بیٹھا مسلح سیکیورٹی گارڈڈاکؤوں سےخوفزدہ ہوگیا  اور ملزم  کے پستول دکھا نے پر سیکیورٹی گارڈ اپنا اسلحہ اٹھاکرعمارت کےاندرچلاگیا ۔۔۔ڈاکو راہگیر کو لوٹنے لگےتو سامنے کی عمارت پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی جس پر ملزموں  نے جوابی فائرنگ  کی تو  مزاحمت کرنے والا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ، اس دوران ملزم  راہگیر  سے 20 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔۔۔