کوئٹہ،سورینج کوئلہ کان حادثے میں مزید 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

سدرہ عارف سدرہ عارف

کوئٹہ،سورینج کوئلہ کان حادثے میں مزید 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ: سورینج کے علاقے میں کوئلہ کان حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران مزید 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 18 ہو چکی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل مشترکہ آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ کان کے اندر پھنسے مزید 14 مزدوروں کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔