معروف اسکالرز، مصنفین اور ماہرین تعلیم اعجاز قریشی اور مختیار احمد ملاح نے منگل کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی سے ان کے دفتر میں ملاقات

صبانور صبانور

 معروف اسکالرز، مصنفین اور ماہرین تعلیم اعجاز قریشی اور مختیار احمد ملاح نے منگل کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی سے ان کے دفتر میں ملاقات


معروف اسکالرز، مصنفین اور ماہرین تعلیم اعجاز قریشی اور مختیار احمد ملاح نے منگل کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی خان بہادر حسن علی آفندی کی زندگی اور جدوجہد اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی تاریخ پر اعزاز قریشی اور مختیار احمد ملاح کی لکھی ہوئی کتابیں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت شائع کرائی جائیں گی۔ 

مذکورہ اسکالرز نے متذکرہ کتابوں کے مسودات وائس چانسلر کے حوالے کئے۔ مختیار احمد ملاح نے ڈاکٹر مجیب صحرائی کو اپنی کتابوں کی کاپیاں بھی پیش کیں جو حال ہی میں ڈی جے کالج اور تراجم کی اہمیت پر شایع ہوئی ہیں۔ ملاقات میں ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ان کے تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ، تعلیم، عظیم شخصیات اور اپنے اداروں پر معیاری کام کر


رہے ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل مستفید ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم آئی یو آنے والے ماہ اپریل میں مرزا قلیچ بیگ کی خان بہادر حسن علی آفندی کی سوانح عمری کا انگریزی ترجمہ بھی شائع کرے گا۔