اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک کمرے میں بیٹھنا پڑے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جس نظام میں رہ رہے ہیں وہ تباہ ہوچکا ہے اور موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا یہ حال ہے کہ بجٹ منفی میں بن رہا ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس پر بحث ہونی چاہئے اور صنعتکاروں کو بھی سیاست میں آنا چاہئے