سندھ بھر میں مزارات، انڈور جمز، سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس کھول دیئے گئے ۔

سندھ بھر میں مزارات، انڈور جمز، سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس کھول دیئے گئے ۔

صوبے میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے

  سندھ بھر میں مزارات، انڈور جمز، سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس کھول دیئے گئے ۔   

 مذکورہ مقامات پر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی سیمت دیگر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مزارات آنے والے زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ مزارات اور درگاہوں پر عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے۔ زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد ، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی۔ مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا جبکہ لنگر پر پابندی ہوگی