کراچی کے علا قے گلشن معمار میں تحریک انصاف لیبر ونگ عہدیدار کی گاڑی پر مبینہ طور پر ایک بار پھر فائرنگ۔واقعے میں عیسیٰ خان محفوظ رہے،تیسر ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ڈاکؤوں نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا.
کراچی میں دس روز کے دوران پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار پر پر اسرار مبینہ قاتلانہ حملے کا دوسرا واقعہ۔۔۔پولیس کے مطابق عیسیٰ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے ان کی گاڑی پر تین گولیاں فائر کیں مگر وہ محفوظ رہے، عیسیٰ خان نے مبینہ حملہ آوروں کی پستول کی گولی کا ایک خول بھی پولیس کو فراہم کیا۔۔۔پولیس کے مطابق دس روز قبل ہونےو الے مبینہ حملے میں عیسیٰ خان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں ، آج بھی عیسیٰ خان ڈرائیو ر کے ہمراہ گاڑی میں تھے مگر دونوں افراد محفوظ رہے،پولیس نے دونوں واقعات میں مماثلت کا دعویٰ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، دوسری جانب سرجانی تیسر ٹاؤن میں فائرنگ سے نادر علی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔۔۔لیاقت آباد ، شادمان ٹاؤن اور ابراہیم حیدری میں ڈاکؤوں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی بھی کیا،کیماڑی میں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور شہری کو زخمی کرنے کے الزام میں دولہا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پاپوشنگر پولیس نے بھی گذشتہ روز پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی حاملہ خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔