کراچی،عدنان اطہر
انٹربینک میں ڈالر ایک سال کی بلند ترین سطح ایک سو
چھیاسٹھ روپے اڑتیس پیسے پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں چھ
پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن
کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں اڑتیس پیسے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ڈالر ایک سال کی
بلند ترین سطح ایک سو چھیاسٹھ روپے
اڑتیس پیسے پر پہنچ گیا۔آج کے دن ایک مرحلے پر انٹربینک میں ڈالر اکسٹھ پیسے تک اضافے سے
ایک سو سڑسٹھ روپے تک کی سطح پر بھی
ٹریڈ ہوا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج
میں اتارچڑھاؤ کے بعد چھ پوائنٹس کی مندی
کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ ہینڈریڈ انڈکیس
کم ہوکر سینتالیس ہزار چار سو تیرہ
پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔