قومی خواتین ون ڈے کپ میں چیلنجرز
نے اسٹرائیکرز اور بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو آٹھ آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔ پی سی بی چیلنجرز
چار میچ جیت کرٹاپ پوزیشن
پر ہے جبکہ بی سی بی بلاسٹرز تین میچ جیت کردوسرے نمبر پر ہے۔۔ٹورنامنٹ کی ٹاپ رنز
اسکورر ناہیدہ خان کہتی ہیں اس
ٹورنامنٹ سےہمیں انگلینڈ سیریز کی
تیاری میں بہت مدد مل رہی ہے۔
کراچی میں چار ٹیموں کے درمیان قومی خواتین ون ڈے کپ جاری ہے۔۔ جس میں
آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پی سی بی چیلنجر پہلے نمبر پر ہے۔۔ٹیم بلاسٹرز کی ناہیدہ خان4
میچوں میں 194رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں جن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے انگلینڈ سیریز کی تیاری کے لیے مدد مل رہی ہے ۔
یہ جو ٹورنامنٹ ہے ہماری جو آگے انگلینڈ کے ساتھ سیریز ہے اس میں مدد
کریگی اس کے بعد جو ہمارا کوالیفائنگ راونڈ ہوگا ورلڈ کپ کا اس کی بھی اچھی تیاری
ہو گی
4 میچوں میں 193 رنز بنا کرصرف ایک رنز سے
دوسرے نمبر پر موجودٹیم چیلنچرز کی ارم جاوید کہتی ہیں کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے خوشی ہے ہماری ٹیم ٹاپ پر ہے انہوں ویمن کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔۔
ہماری ٹیم کا جیت کا تسلسل
جاری ہے اور ہم نے چار میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے یہ ٹیم گیم ہے
تو ٹیم کی کارکردگی اچھی چل رہی ہے الحمداللہ میری کارکردگی بھی اچھی جارہی ہے
قومی خواتین ون ڈے کپ کا فائنل 21 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں
کھیلا جائے گا۔۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔