کراچی
میں بارش برسانے والا سسٹم پھر تیار۔ مختلف علاقوں میں سیاہ بادل چھاگئے۔ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا
کراچی
میں ابر برسنے کی پیشگوئی کا دوسر ا روز۔ بارش برسانے والا سسٹم پھر رنگ جمانے لگا۔ مختلف
علاقوں میں سیاہ بادل چھاگئے اور تیز ہوائیں
چلنے لگی۔ صدر، آئی آئی چندری گر روڈ، کھارادر،لیاری
سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔شام کو بادل برسنے سے پہلے دن
بھر شدید گرمی رہی اور سورج آگ برساتا رہا۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس
اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب اکسٹھ فیصد رہا۔