تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ جنگ کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر وہ کہتے ہیں کہ کوئی رحم نہیں ہوگا تو وہ طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن اور بین الاقوامی جنگی قوانین سے ناواقفیت ظاہر کر رہے ہیں۔"
عراقچی نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کو مشورہ دیا کہ وہ ہیگ کنونشن کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خارگ جزیرے پر جس ملک سے حملہ ہوگا، اس کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پیٹ ہیگستھ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ جنگی جرائم میں شراکت چاہتے ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔