وفاقی
حکومت نے سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری سے سندھ کے جزائر کو آباد کرنے کا منصوبہ
شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کوسٹل کمپرینہسیو
ڈویلپمنٹ زون پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا
وفاقی
وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے مطابق سی پیک تعاون کے 10ویں اجلاس میں کراچی کوسٹل
کمپرینہسیو
ڈویلپمنٹ زون کے فریم ورک سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا
کہ کے سی سی ڈی زیڈ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری
پر بنایا جائے گا۔ منصوبے کے لیے متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 بلین ڈالر ہے۔ کے سی
سی ڈی زیڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہوگا ، منصوبے سے آس
پاس کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی شہولیات بھی
میسر آئیں گی ۔۔ علی زیدی نے بتایا کہ منصوبے کے تحت کے پی ٹی کے لیے 4 نئی برتھ بھی
بنائی جائیں گی جبکہ چین ایک جدید ترین ماہی گیری بندرگاہ بھی بنائے گا، کے سی سی ڈی
زیڈ کے تحت منوڑا جزائر اور سینڈز پٹ کو پل کے زریعے جوڑا جائے گا ۔ کے سی سی ڈی زیڈ
عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت معاون ثابت ہوگا۔ کے سی سی ڈی زیڈ پاکستان کی بلیو
اکانومی کے راستے کھولے گا۔