گورنر ہاؤس کراچی کے باہر نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے خلاف طلبہ و
طالبات نےدھرنادیا۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ
مطالبات منظور نہ ہوئے تو پاکستان میڈیکل کمیشن کےدفترکے سامنے دھرنا دیں
گے
ایم ڈی کیٹ امتحانات کے خلاف طلبہ و طالبات نے گورنر ہاؤس سے متصل
سڑک پردھرنادیا،، جس پرپولیس نے گورنر
ہاؤس جانے والی سڑک رکاوٹیں لگاکر بند کردی۔
اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم
اعلی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے منگل کوگورنر سندھ سےملاقات کرانے کی یقین
دہانی کرائی ہے۔آج وزیر اعظم کراچی کے مہمان ہیں ۔مطالبات منظور نہیں ہوئے تو طلبہ
ان کے مہمان ہوں گے۔
جمعیت نے اپنے مطالبات کی لسٹ انہیں پیش کردی ہے انہوں نے کہا ہے
پی ایم سی کی جو کونسل ہے اسکا اجلاس جاری ہے انہوں نے اس بات کی یقین دیہانی کرائی
ہے کہ پی ایم سی طلبہ کے مسائل حل کرائے گی
احتجاج میں شریک طالبہ و طالبات نے کہا کہ
حکومت ہمارے مستقبل سے نا کھیلے۔مطالبات منظور کیئے جائیں۔گورنر سے ملاقات کی یقین
دہانی کے بعد طلبہ نے دھرنا ختم کردیا۔