اعلی پولیس افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کا کیس

صبانور صبانور

اعلی پولیس افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کا کیس

اعلی پولیس افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کا کیس سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، ٹرانسفر، پوسٹنگ سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کی اہم آبزوریشن،، تحریری فیصلہ جسٹس عدنان الکریم میمن نے تحریر کیا۔۔

تحریر ی فیصلے کے مطابق ٹرانسفر، پوسٹنگ سے متاثر سول سرونٹ، سروس ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے، مذکورہ درخواستیں کسی متاثرہ سول سرونٹ نے دائر نہیں کیں، مذکورہ درخواستیں غیر متعلقہ افراد کی جانب سے دائر کی گئیں، عدالت کے مطابق قوانین وفاق کو کسی بھی صوبے میں سول سرونٹ، پی ایس پی افسران کے تبادلے کا اختیار دیتے ہیں، روٹیشن پالیسی کے تحت وفاق کو تبادلے یا تقرری سے نہیں روکا جا سکتا، مذکورہ درخواستیں میرٹ پر نہیں۔۔ عدالت  کے  مطابق ٹرانسفر، پوسٹنگ پر براہ راست کیس سندھ ہائی کورٹ میں دائر نہیں کیا جا سکتا، سندھ ہائی کورٹ نے تمام درخواستیں مسترد کردیں، بانسی ملاح، غلام مصطفی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں، محمد راشد بھویو کی جانب سے الگ درخواست دائر کی تھی ، درخواستیں وفاق کی جانب سے اعلی پولیس افسران کی خدمات واپس لینے سے متعلق دائر کی گئی تھیں