لوئر دیر میں جماعت
اسلامی کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں منعقدہ پاور شو جلسہ ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خطاب کرتے
ہوئے کہاہےکہ دوسروں
کا احتساب کرنے کی بجائے عمران خان خود قابل احتساب بن گئے ہیں، حکومت چند دنوں کی
مہمان ہے،31 مارچ کے بعد سابق ہو جائے گی اور عمران خان کو اٹے دال کی قیمتوں کا
پتہ نہیں مگر کروڑوں میں بکنے والے اپنے ممبران اسمبلی کی قیمتوں کا پتہ ہے۔
ان کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کی
جانے کے بعد عمران خان مجرم بن گے ہیں اور پیپلزپارٹی اگر حقیقی تبدیلی لانا چاہتی
ہے تو ابتداء سندھ سے کریں
سراج الحق کا کہناتھاکہ حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں جماعت اسلامی اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑی
ہے اور کشمیر کے آزادی میں دیر کے تین ہزار دو سو افراد نے حصہ لیا عمران خان نے
اسی ہی کشمیر کو انڈیا کے حوالے کیا گیا