نیب کے سابق افسروں کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں انکوائری کا معاملہ

نزاہت خان نزاہت خان

نیب کے سابق افسروں کے  خلاف رشوت  لینے کے الزام میں انکوائری کا معاملہ

نیب کے سابق افسروں کے  خلاف رشوت  لینے کے الزام میں انکوائری کا معاملہ۔ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کیس میں سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی نے  گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کیس میں سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کردی۔ وکیل نے   بتایا کہ درخواست گزار سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ہیں۔ سندھ حکومت نے  انہیں  تعینات کیا ہے۔ ضمیر عباسی دوہزار پندرہ سے دوہزار ستر ہ  تک نیب میں تعینات رہے۔ نیب سابق ملازمین کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں انکوائری کررہا ہے۔ خدشہ ہے کہیں مذکورہ انکوائری میں ضمیر عباسی کو گرفتار نہ کرلیا جائے۔نیب سابق ملازم زین العابدین کے خلاف کیسز میں رشوت لینے کی انکوائری کررہا ہے۔ ضمیر عباسی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے۔ عدالت نے نیب کو ضمیر عباسی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کو گیارہ  اکتوبر کے لیے نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔