کراچی میں موسلا دھار طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں موسلا دھار طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ

کراچی میں موسلا دھار طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ۔۔۔فلاحی ادارے بھی الرٹ ہوگئے، ایدھی فاونڈیشن نے بحری خدمات کے تین یونٹ فعال کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں تعینات کردیا،

کراچی والوں کو سیلابی کیفیت میں بچانے کا مشن۔۔۔سرکاری اداروں و مشینری کے ساتھ فلاحی رضاکار بھی خدمات پیش کرنے کے لئے پرعزم

ممکنہ خدشات کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن نے بھی کمر کستےہوئےبحری خدمات کے ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کردیں

ایک ٹیم ٹاور پر ایک  ٹیم ناظم آباد ایک ٹیم سہراب گوٹھ پر دو دو کشتیوں  سمیت جس میں دو غوطہ خور بھی ہیں چار ہیلپرز ہیں اور4 بائی4 کی گاڑیاں جو پانی میں چلتی ہیں ان کو ہم نے ضروری سامان کے ساتھ الرٹ کیا ہوا ہے

خدمت خلق کے جذبے سے سرشار  رضاکار بھی بہتر انداز میں مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں

بحری خدمات یونٹ کو پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے  اور محفوظ مقام تک لے جانے کے لئے درکار تمام ضروری سازوسامان ومشینری بھی مہیا کی گئی ہے