بیرونی کرنسی کےناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

نزاہت خان نزاہت خان

 بیرونی کرنسی کےناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

اسٹیٹ بینک کےایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے بیرونی کرنسی کی لین دین میں شفافیت بڑھانے اور نقد بیرونی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات۔  افغانستان سفر کرنے والے افراد کوفی کس صرف ایک ہزار امریکی ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی

بیرونی کرنسی کےناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات۔ زیادہ سے زیادہ سالانہ حد 6000 امریکی ڈالر ہوگی۔5 سو امریکی ڈالر اور  مساوی تمام بیرونی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بایومیٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔ یہ شرط 20 اکتوبر 2021 سے لاگو ہوگی۔ ایکسچینج کمپنیاں 10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی نقد بیرونی کرنسی کی فروخت صرف چیک کے ذریعے وصول ہونے والی رقوم کے عوض یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔ ان ضوابطی اقدامات سے بیرونی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جاسکے گا