عہد عمر شریف اختتام پذیر ہوا۔عظیم فنکار سپرد خاک ہوگیا۔
عمر شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے تھیٹر ، ڈرامہ ، فلم انڈسٹری
سے فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سہیل احمد ، اداکار کہتے ہیں
کہ جس اندازمیں انہون نےاپنےملک
کےوقارکوبلندکیا۔۔۔ایسا تو کسی کوکم ہی نصیب ہوتاہے۔۔۔اب تو ان کےلیےدعاکرسکتےہیں
دعاگوہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ انہیں اس ہی طرح کامیابیوں سےنوازے۔۔۔خلاء تو انکا کوئی
پورا نہیں کرسکتا۔۔۔
عمر شریف کا یادگار انٹرویو کرنے والے اداکار نورالحسن کا کہنا تھا
کہ عمر شریف کی کئی خوبیاں پوشیدہ تھیں۔ ان کا کوچ کرجانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
نورالحسن،اداکار کہتے ہیں کہ ۔۔ جواتنی محنت کرے گا۔۔۔جوپاکستان سےاتنی محبت کرے گا۔۔۔عمربھائی
کارنگ محبت کارنگ ہے۔۔۔پیارکارنگ ہے۔۔۔پاکستان کارنگ ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ
جنت نصیب کرے۔۔۔
معروف اداکار ایوب کھوسو نے کہا
کہ وہ تھیٹر سے وابستہ نہیں رہے۔ لیکن عمر شریف کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
ایوب کھوسہ،اداکار کہتے ہیں کہ انہوں نےہمیشہ اپنےتھیٹرکےذریعے،جملوں کےذریعے،ڈراموں
کےذریعے،انہوں نےاپنی ہرچیزسےامن کاپیغام دیا۔۔۔وہ ایک ایسی آوازتھی جس میں بہت زیادہ
طاقت تھی۔۔۔جوکچھ بڑے بڑے لوگ نہیں کرسکتے وہ ایک اداکارکرہاتھا۔۔۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ عمر شریف دنیائے فن کی ایک نرسری تھے،،جہاں سے کئی نامور فنکارو ں سامنے آئے۔