کراچی میں ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کے
چھبیس ہزار اور والدین کے پندرہ ہزار سے زائد چالان کئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دو ستمبر سے کم عمر ڈرائیور کے خلاف مہم جاری ہے۔ اب تک کم
عمر ڈرائیوروں کے چھبیس ہزار سات سو تریسٹھ
چالان کئے گئے۔چالان کی مد میں ایک کروڑ تینتیس لاکھ اکیاسی ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مہم کےدوران گاڑی چلانے کی اجازت پر والدین اور گاڑی مالکان کے پندرہ ہزار پانچ سو اڑتالیس چالان کئے
گئے۔اس مد میں ان پر ایک کروڑ پچپن
لاکھ اڑتالیس ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔کریک
ڈاؤن میں اب تک پچیس ہزار چار سو تین گاڑیا ں
ضبط کی گئی ہیں۔