شہدا کارساز کی چودہویں برسی پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں
نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ نثار کھوڑو نے کہا
کہ عوام کی حکمرانی کیلئے عوام دشمن
حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
پیپلز پارٹی کےرہنما اور کارکن سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےیادگار شہدا پر پہنچے،، جہاں پھول رکھ کر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ
عمران خان کی امیر المومنین بننے کی خواہش
پوری نہیں ہونے دیں گے۔ عوام کو یہ کسی صورت قبول نہیں ۔
خیانت کرکے حکومت میں آئےاور پاکستان کا تہیس نیس کرے پہلے لیڈرشپ پر حملہ تھا اب عوام پر حملہ
ہےعوام کو اتنا تنگ کرو کہ وہ خود کشیاں کریں
صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ سانحہ کارساز ہو یا بے نظیر
بھٹو کی جائے شہادت،،، جان بوجھ کر
شواہدمٹائے گئے،،، پیپلز پارٹی کو کبھی انصاف
نہیں ملا۔
جو پیغام بی بی شہید لےکر آئی تھی اُسی پیغام کو چیئرمین آگے لے کر
چلے رہے ہیں ۔پورے ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی
امید بن کر لوگوں کے مسائل کو واضح کررہی ہے مظاہرے کررہی ہے
کارکنوں نے فاتحہ خؤانی کے بعد یادگار پر شمعیں بھی روشن کیں۔