ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے نوجوان ہماراسرمایہ ہیں۔

عرفان علی عرفان علی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے نوجوان ہماراسرمایہ ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے نوجوان ہماراسرمایہ ہیں۔ انہیں  اچھی تعلیم اور تکنیکی تربیت فراہم کر نے کی ضرورت ہے۔ وزیر تعلیم سردار شاہ  کہتے ہیں  آئی بی ٹیسٹ کے نتائج اچھے نہیں تھے۔ اساتذہ  بچوں پر   زیادہ محنت کریں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے نوجوانوں کو  تعلیمی سہولیات  دینے کے ساتھ  تکنیکی  تربیت کےاداروں  کو ترقی دے رہے ہیں۔

 سٹی کونسل کا ہال حاضر ہے اگر آپ اپنی ٹیم کو کے ایم سی لانا چاہتے ہیں میرا دفتر حاضر ہے کےایم سی حاضر ہے ایک اچھا جدید کراچی اور ایک اچھا پروگریسیوسندھ اور پاکستان بنانے میں اپنا کردار اداکرسکتے ہیں

یوتھ  پارلیمان   کے تحت جدید کراچی  کانفرنس سے  خطاب میں وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ آئی بی  ٹیسٹ  کے نتائج اچھے نہیں تھے۔ اساتذہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دیں۔

 اچھے اسکول بنانےاورایئرکنڈیشن لگانے سے ایجوکیشن امپارٹ ہوتی ہے تو میں استاد ملوک نیم کے درخت کےنیچے سے ٹوٹی بینچ   پر پانچ سال پڑھا ہوں

ایم کیوایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ  ملک کی ترقی کے لئے نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔