ایس ایس یو کی جانب سے H.E.A.T ٹریننگ کا انعقاد؛ پاکستان پریس انٹرنیشنل کے 25 صحافیوں کی شرکت

عرفان علی عرفان علی

ایس ایس یو کی جانب سے H.E.A.T ٹریننگ کا انعقاد؛ پاکستان پریس انٹرنیشنل کے 25 صحافیوں کی شرکت

ایس ایس یو کی جانب سے H.E.A.T ٹریننگ کا انعقاد؛ پاکستان پریس انٹرنیشنل کے 25 صحافیوں کی شرکت

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ایک روزہ  ہوسٹائل انوائرنمنٹ اوئیرنیس ٹریننگ (H.E.A.T) ُپروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستان پریس انٹرنیشنل کے 25 صحافیوں نے شرکت کی۔

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن کے مطابق سیشن کا مقصد صحافیوں کو آگاہ کرنا تھا کہ دہشت گردوں کی طرف سے پید اکی گئی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وہ اپنے آپ کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی حفاظت کیسے کریں۔


تربیتی سیشن کے دوران صحافیوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں جان ومال کو محفوظ رکھنے، خطرات سے بچاؤ کے طریقہ کار اور خود اعتمادی وصلاحیت برقرار رکھنے کی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔


شرکاء کو اپنے دفاع کی تکنیکس اور مختلف قسم کے ہتھیاروں کے استعمال اور خطرناک صورت حال میں مثبت رویے سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔


ایس ایس یو کمانڈوز کی جانب سے تربیت کے دوران فرضی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دورہ کرنے والے صحافی آئندہ عام انتخابات کی میڈیا کوریج میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔


صحافیوں نے تربیتی سیشن کے دوران گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سیشن کے انعقاد پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد اور دیگر سینئر افسران کا شکریہ ادا کیا۔