کراچی میں ٹریفک پولیس نے کم عمر نوجوانوں کے ستائیس ہزار اور والدین کے سولہ ہزار کے قریب چالان کئے گئے ۔
کراچی میں کم عمر ڈرائیوروں
کے خلاف مہم کے دوران دو ستمبر سے اٹھارہ اکتوبر تک کم
عمر ڈرائیوروں پر چالا ن کی مد میں ایک کروڑ
سینتیس لاکھ باہتر ہزا ر کا جرمانہ
کیا گیا۔ والدین اور گاڑی مالکان پر چالان کی مد میں پندرہ کروڑ چھیانوے لاکھ دو ہزار کا جرمانہ
عائد کیاگیا۔ مہم کے دوران اب تک
چھبیس ہزار ایک سو پینتیس گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔