کراچی میں ا ولڈ سٹی ایریا کی رہائشی عمارت میں بنیادوں سے مدفون اسلحے کی کھیپ ملنے کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں  ا ولڈ سٹی ایریا کی رہائشی عمارت میں بنیادوں سے مدفون  اسلحے کی کھیپ ملنے کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی میں  ا ولڈ سٹی ایریا کی رہائشی عمارت میں بنیادوں سے مدفون  اسلحے کی کھیپ ملنے کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔۔ گودام مالکان و دیگر کے بیانات قلمبند کرلئے۔۔۔برآمد ہتھیاروں کی گنتی مکمل ہوگئی،  کھدائی کا عمل بھی روک دیا گیا

اولڈ سٹی ایریا نیپئر تھانے کے قریب  عمارت  کی بنیادوں   میں اسلحے کی تلاش میں کی جانے والی  کھدائی کا عمل مکمل کرتے ہوئے   پولیس نے متعدد افراد کے بیانات قلمبند کرلئے،پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر بیان قلمبند کرانے والے دو گودام مالکان اور عمارت کا منشی مدفون اسلحے سے لاعلم نکلے۔۔۔ کھدائی کے دوران زمین سے برآمد ناکارہ ہتھیاروں میں 63ریوالورز،183اسٹین گن اور 13اینٹی ائیر کرافٹ  گن اور ایل ایم جیز کے علا وہ 6ماؤزر اور مختلف ہتھیاروں کے بیرل بھی شامل ہیں۔۔۔پولیس حکام کے مطابق ضلع وسطی پولیس کی جانب سے  واقعے کا مقدمہ تھانہ نپیپئر میں درج کرایا جارہا ہے ۔۔۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ  عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تین سے ساڑھے تین  فٹ تک کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ برآمد ہونے والا ایک بھی ہتھیار قابل استعمال نہیں ہے