مئی سےاب تک پاکستانی کر نسی بارہ فیصد گر چکی ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل

عرفان علی عرفان علی

مئی سےاب تک پاکستانی   کر نسی بارہ  فیصد گر چکی ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت  کے دور میں  ملک کا مجموعی قرضہ ساٹھ فیصد بڑھ گیا۔ پچاسی لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے۔مئی سےاب تک پاکستانی   کر نسی بارہ  فیصد گر چکی ہے۔

ن لیگ کے رہنما    اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 3 سالہ دور  میں ملک کا  مجموعی قرضہ  60 فیصد بڑھ گیا۔

میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ  خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے۔ہم سڑکوں پر آرہے ہیں۔ پیٹرول کی قیمت مزید نہیں بڑھنے دیں گے۔

70روپے کا پٹرول بھی دیکھا ہے تین سال چار سال پہلے کیا پاکستانیوں کی تنخواہ اس حساب سے بڑھ رہی ہے جس حساب سے عمران خان پٹرول بڑھارہے ہیں کیا اس حساب سے تنخواہ بڑھ رہی ہے جس حساب سے بجلی بڑھ رہی ہے

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ  ن لیگی دور میں   50 لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں جبکہ  موجودہ  دور میں 85 لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے۔

ہم تین سال پہلےگئےتھے تو گندم ایکسپورٹ کرتے تھے پاکستان خودکفیل تھا ہم اپنی ضرورت پوری کرتے تھے اور جو فالتو ہوتا تھا وہ ایکسپورٹ کرتے تھے آگ گندم ، چینی امپورٹ ہورہاہے ہم ایکسپورٹ کرتے تھے

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا  کہ   ن لیگی  حکومت 162 اب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی تھی، جو اب 2500 ارب سے زائد ہو گیا ہے۔