کراچی
میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج چکی ہے ۔۔ مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد
کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ قربانی کے خوبصورت جانور دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد
منڈی کا رُخ کرررہی ہے۔
ایشیا
کی سب سے بڑی مویشی منڈی ک مزید وسیع کردیا گیا ہے ، مجموعی طور پر 900 ایکڑ زمین
کو ہموار کیا گیا ہے جہاں تقریبا 6 لاکھ سے زائد جانور کھڑے کیے جا سکیں گے
ہفتہ
وار چھٹی کے دن شہریوں کی بڑی تعداد منڈی کا رخ کر رہی ہے
منڈی
انتظامیہ کے مطابق اس سال 20 وی آئی پی بلاکس جبکہ 28 جنرل بلاکس بنائے گئے ہیں
جبکہ ملک بھر سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مویشی
منڈی میں روشنی اور بجلی کی فراہمی کے لئے بڑے بڑے پول نصب گئے گئے ہیں جبکہ بارش
کی صورت میں پانی کی نکاسی کے لئے درجن سے پمپس بھی موجود ہیں