محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں تیئس
کروڑ کے ٹینڈرز کے خلاف درخواست ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ٹینڈر کے
لئے فنڈز کا اجرا روک دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت
تک ٹینڈر حاصل کرنے والی کمپنیز کو بھی کام سے روک دیا۔ چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو
نوٹس جاری کرتے ہو ئے اٹھارہ نومبر تک
جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ
تیئس کروڑ کے تمام تیرہ ٹینڈرز ایک ہی کمپنی کو دیئے گئے۔ یہ بلیک لسٹ
ٹھیکیدار کی بے نامی کمپنیاں ہیں۔ ان کے
خلاف جی آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔